اخبار وتقارير
2019-10-13
601 مشاہدہ
زیارت چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے ایام قریب ہونے کے ساتھ زائرین کی ایک بڑی تعداد کربلاء مقدسہ اور کربلاء مقدسہ کی طرف جانے والے راستوں پر صفائی کی بے ضابطگی کی کافی شکایات موصول ہوئی ہیں اسی بناء پر خصوصی راہنمائی کے لئے دفتر مرجعیت دینی سے خصوصی توجیھات برائے زائرین اعلان کی گئی ہیں
بسمہ تعالیٰ! جی ہاں ہر وہ فعل جس کی ادائیگی زائرین کی زیارت میں رغبت اور ان کی راحت میں اضافہ کرے باعث ثواب ہے اور اس راہ میں خرچ کیا گیا اموال اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ شمار ہوگا۔
2. بعض نوجوانوں نے رضاکارانہ طور پر چہلم امام حسین علیہ السلام کے لئے آنے والے زائرین کے راستے میں صفائی کا ذمہ اٹھایا ہے کیا یہ باعث ثواب ہے؟
مسلمان کے راستے سے باعث اذیت چیز کو ہٹانا باعث ثواب ہے اور کیا کہنا کہ زائر حضرت امام حسین علیہ السلام کے راستے سے باعث اذیت چیز ہٹائے اس کے لئے اجر عظیم ہے ۔
3. پیدل راہ چلنے والے زائرین اکثر راستے کے دائیں بائیں باقیماندہ طعام رکھ دیتے ہیں اسکے بارے میں کیا حکم ہے؟
ایسا بالکل نہیں کرنا چاہیئے ، اگر یہ فعل راہ چلنے والے زائرین کے لئے باعث باعث اذیت ہے یا اسراف ہو تو شرعا اس میں ممانعت ہے ۔