اخبار وتقارير
2019-09-10
325 مشاہدہ
حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی جانب سے 13 ممالک میں مجالس عزاء کا اہتمام ماہ محرم الحرام کی مناسبت سے کیا گیا ہے
حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے تابع شعبہ تبلیغ دینی کے مدیر اعلیٰ الشیخ رائد الحیدری نے کہا کہ اندرون و بیرون عراق الوارث انسٹیٹیوٹ کی نگرانی میں تبلیغاتی مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے اندرون عراق مختلف صوبائی علاقوں میں جبکہ بیرون ملک انڈیا، ایران، مڈغاسقر، تنزانیہ ، نائیجیریا ، کانگو، ایوری کوسٹ، ٹوگو، یوگنڈا، برکینا فاسو، سینیغال شامل ہیں جہاں مجالس و مبلغین کا انتظام کیا گیا ہے ۔