اخبار وتقارير
2017-12-24
491 مشاہدہ
حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے متولی علامہ شیخ عبدالمہدی کربلائی نے عراق کی اساتذہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ منحرف تنظیم داعش اور اس سے مشابہہ تنظیموں کے ساتھ عسکری معرکہ ختم ہوچکا ہے مگر فکری اور شدت پسندی سے جنگ باقی ہے کیونکہ نہ صرف عسکری بلکہ امن و اسلام کے بنیادی اصولوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے اسی لئے معمار ملت اساتذہ کے ذمہ آنےوالا فکری معرکہ ہے۔