اخبار وتقارير
2017-11-04
585 مشاہدہ
حرم مقدس حسینی کے تابع شعبہ سیا حت دینی کی جانب سے آج سے عراق کی تینوں زمینی بارڈرز کے لئے زائرین کی منتقلی کے لئے خصوصی سفری سہولیات فراہم کرنا شروع کردی ہیں ۔
ریاض الحکیم شعبہ مذکورہ کے رئیس ہیں نے بتایا کہ عراق کے ساتھ متصل تین ایرانی بارڈرز "مہران"، "شلامچہ" اور "شیب " کے لئے سفری سہولیات فراہم کی ہیں ۔ یہ زمینی قافلہ 15 بسوں پر مشتمل روزانہ کی بنیاد پر روانہ کیا جاتا ہے جب کہ 340 عدد بسیں خدمت زائرین کے لئے موجود ہیں ۔
کہا جارہا ہے کہ امسال 25 ملیون زائرین سے زیادہ 20 صفر المظفر تک کربلاء معلیٰ پہنچ سکیں گے جبکہ واپسی کی روانگی کے لئے فقط حرم مقدس حسینی کی جانب سے 5000 زائرین روزانہ کی بنیاد پرپہنچایا جائیگا
توصیف رضا