زیر زمین ایوان راس شریف کی تعمیر نئے مرحلے میں داخل

اخبار وتقارير

2018-04-02

505 مشاہدہ

صحن حرم مقدس حضرت امام حسین علیہ السلام میں زائرین کی سالہا سال بڑھتی تعداد کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ زائرین کے استقبال کے لئے  توسیعی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جن میں خارج کربلاء حرم مقدس حضرت امام حسین علیہ السلام کے ماتحت  خصوصی مہمان خانوں کا قیام ہے جنہیں خصوصی ایام زیارت میں   استقبال زائرین کے لئے  عمومی کھول دیا جاتا ہے ۔

علاوہ ازیں خارج حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام صحن عقیلہ زینب سلام اللہ علیہا کی تعمیر ہے جس کے نہائی مرحلے میں خیام گاہ حسینی کو  حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ متصل کرنا  ہے اور ٹیلہ زینبیہ کی دوبارہ تجدید تعمیر ہے ۔

حالیہ اندرون حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام میں زیرزمین ایوان کی تعمیر ہے تاکہ زائرین کی کثیر تعداد کو بیک وقت  مرقد امام عالی مقام تک پہنچانا  ہے   ان ایوانوں کے اسماء "سرداب الشہداء، سرداب  الحجہ،سرداب راس شریف اور سرداب باب قبلہ ہیں ۔

حال ہی میں سرداب راس شریف  میں جاری تعمیراتی کام   دوسرے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے جس میں 7میٹر گہرائی کھدائی اور 800 میٹر مساحت کی تعمیر ہے   جس میں 1500 زائرین کی تعداد زیارت سے شرفیاب ہو سکے گی ۔

ایوان باب راس شریف کا تیسرا مرحلہ مرمر کا غلا ف اور آب و ہوا کے کنٹرول  کے آلات کی تنصیب ہے  اور نہائی تعمیر چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام سے ماقبل تکمیل ہے

نئے مواضیع

اکثر شائع

الزيارة الافتراضية

شایدآپ کو بھی پسند آئے