اخبار وتقارير
2017-11-20
1501 مشاہدہ
حرم مقدس حسینی کے شعبہ تبلیغ دینی کی جانب سے عنقریب افغانستان میں علوم اہل بیت علیہم السلام کے لئے مدرسہ کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے ،
شیخ فاہم الابراہیمی شعبہ مذکورہ کے مسئول نے بتایا کہ مدرسہ دینیہ کے افتتاح کے سلسلے میں موسسہ امام حسن علیہ السلام سے رابطہ کیا گیا تاکہ نہ صرف تعمیر مدرسہ بلکہ دیگر خدمات نقل و سکن کی سہولیات بھی فراہم کی جاسکے اور اس کے ساتھ ہی مالی و معنوی معاونت بھی برقرار رہے گی جس میں تقریبا 400 طلاب دینیہ کی گنجائش ہوگی