اخبار وتقارير
2016-04-10
1012 مشاہدہ
عراق میں اقوام متحدی کی نمائندہ خاتون لیز گرانڈی نے حرم مقدس حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی اور بعد زیارت اپنے احساسات کچھ اس طرح بیان کئے کہ جب سے حرم مقدس حسینی میں داخل ہوئی ہوں اتنہائی عالی درجہ تک روحانی سکون اور قرار ملا ہے ۔
علاوہ ازیں بعد زیارت امام حسین علیہ السلام عجائب خانہ حرم قدس حسینی کا دورہ کیا جس میں کہا کہ میرے لئے یہ ایک شرف کا مقام ہے کہ ایسے مقام کی زیارت کا شرف حاصل کیا ہے جس کی قدسیت و اہمیت کا زمانہ قائل ہے ۔
اور اس کے ساتھ ہی عتبات مقدسہ نے حالیہ جنگ کی وجہ سے جو انسانیت کی خدمت کی ہے اس کی نظیر نہیں ملتی۔