ستارگان تابندہ : نعمان و حلاس ابن عمرو

موسوعہ حسینی

2018-09-11

1151 مشاہدہ

جب انسان حق کی طرف نگاہ بصیرت کرتا ہے تو حق کو سورج کی طرح واضح دیکھتا ہے یہ ناممکن نہیں کہ انسان عین مجردہ سے حق نہ دیکھ سکے مگر جس وضوح سے بصارت سے دیکھے گا نظر نہ آئے گی ۔

لیکن عاشوراء اور واقعہ کربلاء اور شہادت حضرت امام حسین علیہ السلام پر نظر ڈالیں تو چاہے چشم بصیرت ہو یا عادی حق کو دیکھے گا ۔

اسی لئے کئی مواقع پر ملاحظہ کرتے ہیں ایسے فیصلے جو انصار حضرت امام حسین علیہ السلام نے کئے کہ جو انہوں نے حق سے آشنا ہونے کے بعد کئے اور ظلم و طغیان کی فوجوں کے خلاف انقلاب بن کر نازل ہوئے ۔

انہیں انصار میں سے نعمان اور حلاس ابن عمر الراسبیان اہل کوفہ سے تھے اورامیر المومنین علی ابن ابیطالب علیہم السلام کے اصحاب میں سے تھے اور کوفہ سے عمر سعد کے لشکر کے ساتھ خروج کیا مگر حق سے آشنا ہوتے ہی لشکر حسینی سے جاملے اور اول شہداء میں درجہ پایا

نئے مواضیع

اکثر شائع

الزيارة الافتراضية

شایدآپ کو بھی پسند آئے