موسوعہ حسینی
2018-07-31
1129 مشاہدہ
حضرت امام حسین علیہ السلام کی کربلاء مقدسہ میں نصرت کے لئے ہر طرف سے اصحاب پہنچے مگر سب سے زیادہ حصہ اہل کوفہ میں سے کیونکہ اہل کوفہ میں سب سے زیادہ اصحاب قربانی و بہادری و دفاع میں پیش پیش تھے مگر یہی نہیں ان اہل کوفہ میں سے کچھ اعداء اہل بیت علیہم السلام کی صفوں میں بھی شامل ہوئے مگر جونہی حق کی آشنائی ہوئی بلا تاخیر لشکر حسینی میں شامل ہوگئے ۔
انہیں اصحاب میں سے قاسم بن حبیب بن ابی بشر ازدی جو کوفہ سے ابن سعد کے لشکر کے ساتھ حضرت امام حسین علیہ السلام کے لشکر کے کلاف جنگ کے لئے کربلاء مقدسہ میں آئے کیونکہ جب لشکر کشی کی گئی تو اہل لشکر کو ایک باغی گروہ کا تعارف کرایا جاتا نہ ایں کہ نواسہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ سے جنگ کا بتایا جاتا اور کربلاء مقدسہ میں لشکر حسینی کا علم ہوتے ہی آپ کے ساتھ مل گئے ۔
قاسم بن حبیب بن ابی بشر ازدی بہادری کے ساتھ جنگ لڑے یہاں تک جام شہادت نوش کیا اور پہلے پہل حملہ کرنے والوں میں شامل تھے ۔
سلام ہو امام حسین علیہ السلام پر اور ان کی نصرت میں شہید ہونے والوں پر