موسوعہ حسینی
2018-07-29
1232 مشاہدہ
مسلم بن کثیر الکوفی
اصحاب حضرت امام حسین علیہ السلام کی شجاعت اور وفاء ہمیں قربانی اور شجاعت اور لامتناہی اطاعت کا درس دیتی ہے کیونکہ انہوں نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے لئے اپنے قیمتی خون کی قربانی دی اور ان کی راہ میں فدا ہوئے ۔
اور انہیں اصحاب میں سے ایک صحابی امام حسین علیہ السلام مسلم بن کثیر الاعرج الازدی الکوفی ہیں جو کوفہ سے تھے اور حضرت امیر المومنین علی ابن ابیطالب علیہ السلام کے ساتھ جنگ کی اور زخمی بھی ہوئے ۔
نصرت امام حسین علیہ السلام کے لئے کوفہ سے خارج ہوئے اور کربلاء مقدسہ میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے پاس پہنچے اور روز عاشور پہلے حملے میں شہید ہوئے ۔
پس سلام ہو آپ کے اس دن پر جب دنیا میں آئے اور جس دن شہید ہوئے اور جس دن محشور کئے جائیں گے