موسوعہ حسینی
2018-07-19
789 مشاہدہ
حضرت امام حسین علیہ السلام کے اصحاب کی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی جو کہ امام حسین علیہ السلام کےہمرکاب اور امر حسینی پر جان فدا کرتے نظر آتے ہیں اور اپنے ہونے والے انجام سے باخبر ہوتے ہوئے بھی اپنے ارادے پر قائم پر رہے اور انہیں اصحاب میں سے سالم بن عمرو الکلبی ہیں جن کا تعلق کوفہ سے تھا جو کہ کوفہ سے انضمام لشکر امام حسین علیہ السلام میں انضمام کے لئے خارج ہوئے ۔
حدائق میں روایت ہے کہ آپ حضرت امام حسین علیہ السلام کی صحبت میں رہے یہاں تک کہ شہید ہوئے ۔
جبکہ آپ اول حملے میں دشمنان کے ساتھ نبرد آزما ہوئے اور جام شہادت نوش کیا ۔
سلام ہو آپ علیہ السلام پر اور آپ کے وفادار اصحاب پر جنہوں نے مکمل بہادری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا اور حرم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی حفاظت کی ۔