موسوعہ حسینی
2016-11-14
3915 مشاہدہ
عبد الرحمن بن عبداللہ ارحبی ان اصحاب امام حسین علیہ السلام میں سے ہیں جنہوں نے امام کی رکاب میں جام شہادت نوش کیا ۔ انہوں نے قیس بن مسہر کے ہمراہ کوفیوں کے خطوط امام حسین علیہ السلام تک پہنچائے تھے امام حسین علیہ السلام نے انہیں مسلم بن عقیل کے ساتھ کوفہ روانہ کیا تھا ۔ حضرت مسلم بن عقیل کی شہادت کے بعد حضرت امام حسی علیہ السلام کے ساتھ آملے اور عاشوراء کے روز پہلے حملے میں آپ کی شہادت ہوئی۔
زیارت ناحیہ میں آپ کا نام اور زیارت رجبیہ میں بھی آپ پر سلام بھیجا گیا ہے