زیارت امام حسین علیہ السلام از امام صادق علیہ السلام

موسوعہ اہل بیت

2016-11-20

5685 مشاہدہ

حضرت امام جعفر صادق عليہ السلام اپنے صحابي سدير سے فرماتے ہيں کہ اے سدير جمعہ کے روز پانچ مرتبہ اور ہر روز ايک مرتبہ حضرت امام حسين عليہ السلام کي زيارت کيا کرو 
سدير نے عرض کيا کہ ميں تو کربلا سے کوسوں دور ہوں تو کس طرح ممکن ہے ؟
امام عليہ السلام نے فرمايا : اپنے گھر کي چھت پر آسمان کي طرف اپنے سر کو بلند کرو اور پھر روضہ حضرت امام حسين عليہ السلام کي طرف رخ کر کے کہو:

" السلام عليک يا ابا عبداللہ ۔ السلام عليک ورحمۃ اللہ وبرکاتہ "

اگر تم نے يہ عمل انجام دے ديا تو تمہارے نامہ اعمال ميں ايک زيارت اور ايک حج و عمرہ کا ثواب لکھا جائے گا

سدير کا بيان ہے کہ ميں اس عمل کو دن ميں پچيس مرتبہ انجام ديتا تھا ۔

نئے مواضیع

اکثر شائع

الزيارة الافتراضية

شایدآپ کو بھی پسند آئے